کراچی: ( پبلک نیوز) 30 جون 2021 تک پاکستان کے بیرونی قرضے 122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ ایک سال میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 9 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون 2020 تک پاکستان کے بیرونی قرضے 113 ارب ڈالر تھے۔ 30 جون 2021 تک ایک سال میں پاکستان کے بیرونی قرضے بڑھ کر 122 ارب 18 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کے3 سال دورہ حکومت میں بیرونی قرضون میں 27 ارب ڈالر اضافہ ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے پاکستان کے بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر تھے۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان کے بیرونی قرضون میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ مسلم لیگ حکومت سے آنے سے پہلے بیرونی قرضے 61 ارب ڈالر تھے۔ پی پی پی دور حکومت میں 15 ارب ڈالر کے قرضے لئے گئے تھے۔ پی پی پی حکومت کے اقتدار میں انے سے پہلے پاکستان کے بیرونی قرضے 46 ارب ڈالر تھے۔