انڈیا کے بارے میں بابا وانگا کی ایک پیش گوئی نے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سال 2022 میں ہندوستان میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بلغاریائی نجومی بابا وانگا کی پیش گوئیوں بارے اکثر خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ انھوں نے ناصرف اپنے ملک بلکہ پوری دنیا کے بارے میں بھی پیش گوئیاں کی تھیں۔ بھارت کے بارے میں بابا وانگا کی ایک پیش گوئی نے لوگوں کی پریشانی بڑھا دی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سال 2022 میں بھارت میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بتادیں کہ بابا وینگا نے سال 2022 کے لیے کئی پیشین گوئیاں کی تھیں جن میں سے اب تک 2 سچ ثابت ہوئی ہیں۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق بابا وانگا نے بھارت کے بارے میں خوفناک پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سال 2022ء میں دنیا بھر کے درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی جس سے ٹڈی دل کے پھیلنے میں اضافہ ہوگا۔ ٹڈی دل ہندوستان پر حملہ کرے گا، جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچے گا اور ملک میں قحط پڑ جائے گا۔ ہندوستان میں شدید غذائی قلت کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2020ء میں راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش میں ٹڈی دل نے حملہ کرکے فصلوں کا صفایا کر دیا تھا۔ بابا وانگا نے 2022 کے لیے 6 پیشین گوئیاں کی تھیں جن میں سے اب تک 2 سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بابا وانگا کی دیگر 4 پیشین گوئیاں بھی سچ ہو سکتی ہیں۔ بابا وانگا نے بعض ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا میں سیلاب کی پیش گوئی کی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال ہے جب کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے اور اب تک 1000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بابا وانگا نے کئی شہروں میں پانی کی کمی کی پیش گوئی کی تھی۔ اس وقت پرتگال میں پانی کی قلت ہے جب کہ اٹلی میں بھی خشک سالی کا سامنا ہے۔ بابا وانگا کی 2022 کی پیشین گوئیوں میں سائبیریا سے ایک نئے مہلک وائرس کی آمد بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اجنبی حملے، ٹڈی دل کے حملے اور ورچوئل رئیلٹی میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی تھی۔ بابا وانگا ایک نابینا نجومی تھیں جو اپنی پیش گوئیوں کے لیے مشہور تھیں۔ بابا وانگا 1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں اور صرف 12 سال کی عمر میں اپنی دونوں آنکھیں کھو بیٹھی تھیں۔ وہ دیکھ نہیں سکتی تھی لیکن یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں ایسی صلاحیتیں دی تھیں جس سے وہ مستقبل میں پیش آنے والے واقعات دیکھ لیتی تھیں، ان میں سے بہت سے اب تک سچ ثابت ہو چکے ہیں۔