ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا اور ٹیم کے اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار سے چھٹکارا نہ پا سکے، اسکواڈ میں ان کی جگہ انعام الحق کو شامل کر لیا گیا۔انعام الحق آج سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ایشیا کپ میں بنگلا دیش سری لنکا کا میچ 31 اگست کو شیڈولڈ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے پاکستان میں آغاز ہوگا ۔ پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی جب کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔