وزیراعظم کا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرمحمد یونس سے رابطہ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

وزیراعظم کا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرمحمد یونس سے رابطہ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

ویب ڈیسک: وزیر اعظم   شہباز شریف نے پروفیسر محمد یونس کو بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف اور چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم نے بنگلا دیش کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں محمد یونس کے کردار کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم  نے بنگلادیش میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم  نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ذکر  کرتے ہوئے  دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں  نے پاکستان اور بنگلادیش کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت  پر  اتفاق کیا ۔

دونوں رہنماؤں  نے اس  بات پر اتفاق کیا کہ  وسیع تر علاقائی تعاون جنوبی ایشیا کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News