اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئرکے انتخاب پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات ک مطابق الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہناتھا کہ آراو تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں ، بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کی جائے ،آر او نے پہلی گنتی میں ایک امیدوارکےعلاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے جے آئی، جے یو آئی اور آزاد امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ سنایا ، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے ۔ ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹانک کے تحصیل میئر شپ کے نتائج روک دئیے گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹانک کے نتائج روکنے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا. ٹانک میئر شپ کے لیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار محمد رمضان شوری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک پٹیشن دائر کی تھی، پیٹیشن میں بیٹنی اور گومل سرکل پر مبینہ طور پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا. رمضان شوری نے درخواست میں مبینہ دھاندلی، جعلی ووٹوں کا پول کرنا اور ووٹوں کے تھیلوں کا کھول کر من پسند امیدوار کے حق میں ووٹ پول کرنے کا الزام لگایا تھا. رمضان شوری کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 تاریخ تک سٹے دے دیا. دوسر ی جانب ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر مطمئن نہیں ، حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے ، حکومت مزید اقدامات بھی اٹھائے گی۔