پاکستان، افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

پاکستان، افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

اسلام آباد (پبلک نیوز) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری، پاکستان اور افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ دونوں ٹیمیں کل ایک بجے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گراؤنڈز مین دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شائقین کرکٹ کی غیر موجودگی، اسیڈیم میں اینکلوژرز کی کرسیوں کو نیا پینٹ کردیا گیا۔ گراؤنڈ کے ارد گرد سکیورٹی کے بھی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب کوریج کرنے والے صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوریج کرنے والے صحافی بھی کرونا ٹیسٹ آنے کے بعد کوریج کر سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لے لیے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔