ایک روز میں مہلک وباء نےمزید 27 زندگیاں نگل لیں

ایک روز میں مہلک وباء نےمزید 27 زندگیاں نگل لیں
پبلک نیوز: پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری۔ مہلک وباء نےمزید 27 زندگیاں نگل لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک روزمیں7 ہزار978 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ چارچھ فیصد رہی۔ 12 ہزارسے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوئے۔ ایک ہزار455 انتہائی نگہداشت وارڈزمیں زیرعلاج ہیں۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 29 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں7ہزار 978 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64ہزار 016 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد29 ہزار 248 ہو گئی۔ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوگئی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔