بابر اعظم نے کہا کہ اللہ پاک ہمارے پیارے ملک پر رحم فرمائے۔ خیال رہے کہ اب تک کی اطلاعت کے مطابق پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید جبکہ 140 زخمی ہوئے ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوا،حملہ آور تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا ، دھماکے کےبعد تھانہ پولیس لائن کےمرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا تھا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کی مسجد میں دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے نماز کے دوران پہلی صف میں خود کو اڑایا۔Devastating news from Peshawar. ????
— Babar Azam (@babarazam258) January 30, 2023
My sincere condolences to the families of departed souls and prayers for the speedy recovery of the injured ones. May Almighty have mercy on our beloved country.
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پشاور خودکش حملے میں جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ پشاور سے افسوسناک خبر، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔