بیجنگ(پبلک نیوز)چین میں نانجنگ سے شروع ہونے والی نئی لہر نے بیجنگ سمیت 5 صوبوں کو لپیٹ میں لے لیا. چینی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس کی نئی لہر ووہان کے بعد سے آنے والی شدید ترین لہر ہے،20 جولائی کو نانجنگ ائیرپورٹ پر ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،نانجنگ ائیر پورٹ پر وائرس کی تصدیق کے بعد اب تک 200 سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں. چین میں 93 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر کے تمام مکینوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نانجنگ شہر میں باہر سے آنیوالوں کا بھی کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا. نانجنگ ائیرپورٹ سے 11 اگست تک تمام پروازیں بند کر دی گئیں.