نذید چوہان کی گرفتاری، شہزاد اکبر کا ردعمل بھی آگیا

نذید چوہان کی گرفتاری، شہزاد اکبر کا ردعمل بھی آگیا
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان نے ایک مذموم سازش کے تحت مجھ پہ جھوٹا الزام لگایا اور اسکا برملا پرچار کیا. ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے نذیر چوہان کے الزام کی تردید کی اسکے باوجود نذیر چوہان نے جھوٹی مہم چلائی جس سے نہ صرف ملک میں مذہبی منافرت پھیلی بلکہ میری اور میرے اہل عیال کی جان کو خطرے میں ڈالا لہذا میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس کو اور FIA Cyber crime کو درخواست دی جنہوں نے قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی. ان کا کہنا تھا کہایف آئی اے نے تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر نذیر چوہان کی گرفتاری کی، مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ عدالت سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور مجھے انصاف ملے گا، ہمیں معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے سختی سے نبھٹنا پڑے گا،اگر ہر شہری اپنے حق کیلیے کھڑا ہوگا تو ان شدت پسند عناصر کو شکست ہو گی .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔