انھوں نے کہا ہے کہ 21 اضلاع میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 4 ہزار افراد پر مشتمل عملہ سیکڑوں گاڑیوں اور متعلقہ سازوسامان کے ساتھ آگ بجھانے کے لیے مصروف عمل ہیں جبکہ متعلقہ ادارے اور تنظیمیں آگ بجھانے کا کام نہایت احتیاط کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔Pakistan shares our condolences and support to the government of Turkey and to our Turkish brothers and sisters over the loss of lives and property as a result of deadly forest fires. @MevlutCavusoglu
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 30, 2021
خیال رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں باعث پھیلتی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تشویش کا اظہار کیا اور دعائیہ ٹویٹ بھی کی۔