کوئٹہ : ( پبلک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصان کا فضائی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا. وزیر اعظم شہباز شریف شمبانی ضلع جھل مگسی میں سیلاب کے متاثرین سے ملنے کیلئے رکے. وزیرِ اعظم نے متاثرہ گاؤں میں فوری طور پر میڈیکل کیمپ کے قیام اور دواؤں کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں، وزیرِ اعظم نے مویشیوں کیلئے ویٹرنری ڈاکٹر کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متاثرہ گاؤں میں امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کیلئے فوری طور پر مزید دو کشتیوں اور راشن کی فراہمی کی ہدایات بھی دیں۔جس کے بعد چیف سیکٹری بلوچستان نے فوری طور پر متاثرہ گاؤں اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کیلئے ٹیموں کو روانہ کر دیا۔