ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت: سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ لگنے پر نوجوان جاں بحق

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت: سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ لگنے پر نوجوان جاں بحق
کیپشن: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت: سانٹ کے کاٹنے کی ویکسین نہ لگنے پر نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ کوٹ میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ لگانے  پر نوجوان ہلاک ہو گیا۔ محکمہ صحت نے غفلت برتنے والے دو ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ کوٹ کے ڈاکٹر محمد طیب اور ڈاکٹر فیصل ندیم کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ 

انکوائری رپورٹ کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کام کرنے والے مزدور 24 سالہ محمد عارف کو سانپ نے کاٹ لیا۔ اس کے ساتھی مزدور مریض کو لیکر ٹراما سنٹر شاہ کوٹ لے آئے۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد طیب  نے سرسری چیک اپ  کیا اور کچھ ڈرپس لگوا دیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانپ کے کاٹے کی حفاظتی ویکسین ہسپتال میں موجود ہونے کے باوجود مریض کو نہ لگائی گئی۔ بروقت ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار گیا۔

Watch Live Public News