باجوڑ میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ، پولیو ورکر اور کانسٹیبل جاں بحق

firing on polio team in KPK 2 killed
کیپشن: firing on polio team in KPK 2 killed
سورس: google

 ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا  کی باجوڑ ایجنسی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افرادکی فائرنگ،،، پولیو   ورکر اور ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

یہ حملہ افغانستان کی سرحد کے قریب صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں ہوا، جو تحریک طالبان پاکستان کا ایک سابق گڑھ ہے۔

سینیئر پولیس افسر وقاص رفیق  کاکہنا تھا کہ یک پولیو ٹیم اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد مقامی ہیلتھ یونٹ کی جانب واپس جا رہی تھی، کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔رفیق نے بتایا کہ اس حملے میں ایک تیسرا شخص زخمی بھی ہوا۔

مقامی پولیس سربراہ عبدالعزیز کے مطابق ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 یادرہے  ملک بھر میں  پیر  سےتقریباﹰ سوا تین کروڑ بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے قطرے پلانے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 16 سالوں میں پہلی بار پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد اس ملک گیر مہم کا فیصلہ کیا گیا۔

بدھ کے روز صوبہ خیبر پختونخوا میں ہی پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کو ایک دیسی ساختہ بم سے بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں نو افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سن 1990کی دہائی کے اوائل میں ہر سال تقریباً 20,000 پولیو کے کیسز ہوتے تھے، جبکہ سن 2018 تک اس میں اس قدر کمی آئی کہ صرف آٹھ کیس ہی رپورٹ ہوئے۔

تاہم ملک میں ایک بار پھر سے پولیو کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے مطابق رواں برس جنوری سے اب تک 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 11 زیادہ ہیں۔

پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد ممالک ہیں جہاں پولیو اب بھی ایک وبائی مرض ہے۔

Watch Live Public News