انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپئیہ چوالیس پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/JlxH32hhGJ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔انھوں نے لکھا کہ وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافہ کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافہ کی تجویز تھی۔ صرف ایک روپیہ چوالیس پیسے اضافہ کی اجازت دی گئی ہے۔