پاک ایران بارڈر غیر معینہ مدت کیلئے بند

پاک ایران بارڈر غیر معینہ مدت کیلئے بند
ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ غیر معیہ مدت کے لیے سرحد بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ اعلان ایرانی شہر زاہدان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی شیر زمان کے مطابق تفتان بارڈر پر موجود انتظامیہ نے زبانی طور پر اس حوالے سے آگاہ کیا۔ جس کے باعث ایران جانے والے متعدد افراد سرحد ہی پر پھنسے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستان آنے کے خواہش مند افراد کو اجازت دے رہے ہیں جس کے لیے مکمل سکریننگ اور این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز کا اطلاق یقینی قرار دیا گیا ہے۔ سرحد کی بندش سے دونوں جانب کی سفری سرگرمیاں بھی محدود ہویاد رہے کہ پاک ایران بارڈر اس سے قبل بھی 28 اپریل کو بند کیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے بعد 23 جون کو بارڈر کھولا گیا تھا مگر اب ایک بار پھر بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔