اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرح گوگی کیخلاف گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی مگنولیا (G Magnolia) کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی شہریوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹس کی فائلیں بیچی گئیں جبکہ پلاٹ موجود نہیں ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔ شہریوں کی درخواست پر غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔