'لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کل سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے'

'لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کل سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے'
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کل سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، بحرانوں کے خاتمے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،حمزہ شہباز کیسے دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، بحرانوں کے خاتمے کا واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جو بھی یہ سسٹم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ اپنے آپ کو بدنام، پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے یہ لوگ صرف اپنی کرپشن بچانے آئے تھے ان کو پاکستان کی فکر ہی نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو لوگ رجیم چینج میں ملوث تھے وہ انکوائری نہیں چاہتے ہیں، ملک کے مستقبل کے لیے رجیم چینج کی انکوائری بہت ضروری ہے امریکا کی ساری رجیم چینج دیکھ لیں انہیں کرپٹ لوگ سوٹ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں مفاد ہوتے ہیں دوستی نہیں ہوتی، روس جانے کا فیصلہ ذاتی نہیں تھا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چوروں کے ٹولےکو مسلط کرنے کیلئے حکومت اداروں کوتباہ کرے گی اور جب ملک کے ادارے، رول آف لاتباہ کریں گے توملک کا مستقبل تباہ ہوگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا کرپٹ لوگ اسمبلی میں بیٹھ کر1100ارب کے کیسزمعاف کرالیں انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کردیں نیب اب کچھ نہیں کرسکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔