نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کون ہیں ؟

نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کون ہیں ؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) عبدالحفیظ شیخ کی جگہ وفاقی وزارت خزانہ کا اضافہ چارج سنبھالنے والے حماد اظہر اس سے قبل وفاقی وزیر صنعت و پیداوارکے قلمدان پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ حماد اظہر نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی ٗ بیرون ملک سے قانون کے ساتھ ساتھ معیشت کے شعبے میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔حماد ا ظہر پاکستان کے سنیئر سیاستدان میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں جو سابق گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ حماد اظہر نے 2011میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیا۔ 2018میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔تحریک انصاف کے برسر اقتدار آنے پر انہیں مشیر ریونیو تعینات کیا گیا ٗ پی ٹی آئی حکومت میں مالی سال 2019-2020کے بجٹ میں معاشی ٹیم کا حصہ تھے۔جس پر انہیں وزیر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔بعد ازاں انہیں وزیر اقتصادی امور ٗ پھر وزیر صنعت و پیداوار بنا دیا گیا ۔ حماد اظہر نے وفاقی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالتے ہی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے ٗ اس استحکام کو آگے بڑھائیں گے ٗ وزیر اعظم کے اعتماد کا شکریہ۔

Watch Live Public News