لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کی حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے کے الزام میں عبوری ضمانت پر سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی ٗ عدالت نے میاں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 06 اپریل تک توسیع کر دی۔میاں جاوید لطیف اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے ٗ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ٗ ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے کیس پر سماعت کی ٗ جاوید لطیف نے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ٹائون شپ پولیس نے ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کرنے کے الزام میں جھوٹا مقدمہ درج کیا، جاوید لطیف معصوم ہیں اور وقوعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ میں لگائے گئے الزامات مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں، ایم این اے کیخلاف لگائے الزامات سے متعلق کوئی ثبوت بھی موجود نہیں، جاوید لطیف خود کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔میاں جاوید لطیف نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ پہلے ہڑتالیں پھر احتجاج اور پھر لانگ مارچ ہو گا ٗہم نے 72 سالوں میں صرف غدار بنائے ہیں ٗغداری کے مقدمات بنانے والوں کو خود سوچنا چاہئیے ٗجتنے مرضی مقدمات بنا لیں ہم قوم کی آواز بن کر دکھائیں گے۔