نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم سٹار اجے دیوگن کی شراب خانے کے باہر نشے کی حالت میں مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ٗ اجے دیوگن نے تردید کر دی کہ وہ تو دہلی میں ہیں ہی نہیں اور اس ویڈیو میں نظر آنے والا کوئی اور ہے۔https://twitter.com/lalitkumartweet/status/1376279926207180803تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شراب خانے کے بعد لگژری کار کھڑی ہے اور چند لوگوں میں نشے کی حالت میں دھینگا مشتی جاری ہے جس میں واضح طور پر ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو اجے دیوگن جیسا لگ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل کیا ہوا مداحین کی طرف سے تنقید کی طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔https://twitter.com/ajaydevgn/status/1376544578480693251بھارتی سپر سٹار کے چاہنے والے نے اس موقع پر کہا کہ یہ اجے دیوگن نہیں جبکہ دوسرے موقف پر یقین کرنے والوں کا ماننا تھا کہ یہ اجے دیوگن ہیں جو نشے کی حالت میں مارپیٹ میں مصروف ہیں۔ ان تمام خبروں کے بعد آخر کار اجے دیوگن نے چپ توڑ دی اور سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ویڈیو ان کی نہیں اور نہ ہی وہ اس ویڈیو میں موجود ہیں۔ اجے دیوگن کی میڈیا ٹیم کی طرف سے اس سے قبل وضاحت آچکی ہے کہ اپنی فلم کی پرموشن کے لئے اجے دیوگن گزشتہ سال دہلی گئے تھے جس کے بعد اب تک انہوں نے دہلی کا سفر ہی نہیں کیا ہے تو یہ ویڈیو سراسر جھوٹی ہے۔