فرانسیسی فٹبالر کا نسل پرستی کی وجہ سے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ

فرانسیسی فٹبالر کا نسل پرستی کی وجہ سے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک: سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری نے نسل پرستی کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

تھیری ہنری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا کہ وہ نسل پرستی اور دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ہنری نے اپنے 23 لاکھ فالووز والے اکاونٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا یہ مسئلہ "بہت زیادہ خطرناک ہے، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ہنری نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واپس نہیں آئیں گے جب تک کہ ان کی ویب سائٹس کی انتظامیہ قوانین میں سنجیدگی کے ساتھ ترامیم نہ کر لیں۔ ہنری نے تمام فریقوں سے سنجیدہ اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ، ایک اکاؤنٹ بنانا اور اسے دوسروں کو دھونس اور ہراساں کرنے کے لئے استعمال کرنا بہت آسان ہے جبکہ اس اکاونٹ کی شناخت بھی گمنام ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ، نسل پرستی پر مبنی تبصرے لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں، اس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔