کراچی(پبلک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 154 روپے سے بھی نیچے آ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 سال کی کم ترین سطح 153.09 روپے تک گر گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 153.09 روپے پر بند ہوا۔
26 اگست 2020کو ڈالر 168.43 روپے سے اب تک 15.34 روپے سستا ہو چکا ہے۔ عالمی طور پر دیکھا جائے تو ڈالر مضبوط ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں اس کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے۔
اس کمی کی وجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی فتح ہے ٗ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے اپنی قسط کی منظوری دی ہے جبکہ ورلڈ بنک نے بھی عندیہ ظاہر کیا ہے جس کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے۔