ویب ڈیسک: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔