”وزیر اعظم عمران خان صحت یاب ہوگئے “

”وزیر اعظم عمران خان صحت یاب ہوگئے “

اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور دفتری امور میں ہیلتھ گائیڈ لائینز کو مدنظر رکھ رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے لپ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری امور نمٹانا شروع کر دئیے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے معالجیں کی ہدایات کے مطابق سرکاری امور دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کا سرکاری امور نمٹانا قومی اور بین الاقوامی ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان میں اب کووڈ 19 کی علامات باقی نہیں ہیِں۔ وزیر اعظم کو اب نہ تو بخار ہے اور نہ ہی ذائفہ خراب ہے۔ وزیراعظم مکمل طور پر صحت مند ہیں اور سرکاری امور نمٹا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا بھی یہی مشورہ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔