دھمکی آمیز خط، وزیراعظم کا صحافیوں کو دکھانے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط، وزیراعظم کا صحافیوں کو دکھانے کا فیصلہ
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) غیر ملکی سازش کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کو سینئر صحافیوں کو دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکوں میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں لیکن یہ فارن امپورٹڈ بحران ہے۔ یہ بیرون ملک سے پاکستان کیخلاف سازش کی گئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مفادات کو کسی دوسرے ملک کیلئے قربان کیا۔ باہر کے لوگوں کو عادت نہیں کہ ایسی قیادت ہو جو ملک کے مفاد کو آگے رکھے۔ لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے، وہ کر لیں لیکن فیصلہ کرتے ہوئے سوچیں کہ کہیں آپ پاکستان کیخلاف ہونے والی عالمی سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں قبائلی علاقے کے لوگوں کیساتھ ظلم ہوا، ڈرون اٹیک ہوئے، اس کی وجہ سے 35 لاکھ سے زائد لوگوں نے نقل مکانی کی۔ اتحادیوں کے ایک ایک نمائندے کو دکھائوں گا کہ یہ سچ ہے۔ جتنا میں کہہ رہا ہوں، یہ اس سے بڑی سازش ہے، اور مراسلے میں واضح ہے۔ میں یہ ڈاکیومینٹ سینئر صحافیوں کو دکھائوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں بتا نہیں سکتے کہ یہ دھمکی کس ملک کی جانب سے دی گئی ہے. حکومت کے تمام اتحادیوں‌کو بھی یہ خط دکھانے کا فیصلہ کیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔