معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شناخت ہو چکی ہے ،کون سے ججز نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرے قانون دان اعتزاز احسن نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہرکوئی بے لباس ہوگیا ہے ،فل کورٹ بنایا گیا تو چیف جسٹس کے مخالف ججز بیٹھنے سے انکارکر دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شناخت ہو چکی ہے کہ کون ، کون سے ججز نواز شریف کے ساتھ ہیں، ماتھے پر مہرلگ چکی ہے ،کہتے ہیں نظریہ ضرورت نے عدالت کو مفلوج کردیا ہے ، اب آئین کی حاکمیت کی توقع نہ رکھی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی کی سزا عوام کو بھگتنا ہوگی ۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے التواء کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا ہے ۔ جسٹس امین الدین نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی ہے ۔ جسٹس امین الدین نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کے فیصلے کے بعد بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا ہوں ۔فی الحال سپریم کورٹ کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا تاہم کچھ دیر بعد نیا بینچ تشکیل دیا جاسکتا ہے ۔سپریم کورٹ میں پنجاب اورکے پی انتخابات کیس کی سماعت آج مکمل ہونے کا امکان تھا تاہم اب نیا بینچ تشکیل دیئے جانے کے بعد از سر نو سے کارروائی کی جائے گئی ۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اورکےپی انتخابات کیس کی سماعت آج مکمل ہونےکا امکان ہے۔آج اٹارنی جنرل انتخابات میں تاخیرپروفاقی حکومت کا موقف پیش کریں گے۔ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ 3-4 تھا یا 2-3،اٹارنی جنرل معاونت کریں گے ۔ سیاسی جماعتوں اورگورنرکے پی کےوکلاء بھی عدالت میں مؤقف پیش کریں گے الیکشن کمیشن کی جانب سے کے پی میں 8 اکتوبرکی مقررہ تاریخ بھی زیربحث آئے گی ۔