ظل شاہ قتل ،جلاؤ گھراؤ کیس،انسداد دہشت گردی عدالت محفوظ فیصلہ سنادیا

ظل شاہ قتل ،جلاؤ گھراؤ کیس،انسداد دہشت گردی عدالت محفوظ فیصلہ سنادیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھراؤ اور ظل شاہ قتل کیس میں حسان نیازی اور راجہ شکیل زمان سمیت دیگر کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی اور راجہ شکیل زمان سمیت دیگر کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے ،عدالت نے 1، 1 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا ہے ۔ وکیل راجہ شکیل زمان کا کہنا ہے کہ ظل شاہ قتل کیس میں 2 ایف آئی آرز درج ہوئیں ہیں ، دونوں ایف آئی آرز میں مختلف کہانی بیان کی گئی ہے ، ظل شاہ کو قتل کرنے اور حقائق چھپانے کا الزام غلط ہے ،ظل شاہ کو سڑک سے اٹھایا اور ہسپتال پہنچایا تھا ،راجہ شکیل زمان کی گاڑی کی ٹکر سے ظل شاہ قتل نہیں ہوا تھا ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔