'ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد ، فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے'

'ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد ، فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے'
اسلام آباد: مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔ اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ!۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ پانچ رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سےکچھ فرق نہیں پڑتا، کیونکہ ہم صرف یہ جانناچاہتےہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90روز)کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نےاپنی دواسمبلیاں تحلیل کرنےسےقبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی، آئینی ماہرین کی متفقہ رائےتھی کہ انتخاب کے نوےروز میں انعقاد کےحوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں، مجرموں کی امپورٹڈسرکار، اسکے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے، انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنےسزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔