امریکی صدور کے غیرملکی دوروں پر ساتھ جانے والے صحافی چور نکلے، نوٹس جاری

امریکی صدور کے غیرملکی دوروں پر ساتھ جانے والے صحافی چور نکلے، نوٹس جاری
کیپشن: Journalists accompanying American presidents on foreign trips turned out to be thieves, notice issued

ویب ڈیسک: امریکی صدر کے طیارے ایئر فورس ون میں سوار پریس نمائندوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرکاری سامان کی چوری کے شرمناک حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

’پولیٹیکو‘ کی رپورٹ کےمطابق پتہ چلا ہے کہ درجنوں صحافی جو عام طور پر امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر سابق صدور کے ساتھ ان کے غیرملکی دوروں پر جاتے ہیں خاموشی سے جہاز سے اترنے سے پہلے اپنے بیگوں میں کئی قیمتی چیزیں لے گئے۔ ان میں میں ویسکی کے گلاس، شراب کے منقش مگ اور طیارے میں موجود تقریباً ہر قیمتی چیز جو وہ لے جا سکتے تھے۔ اپنے بیگوں میں ڈال کر لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بڑے اخبار کے وائٹ ہاؤس کے ایک سابق نامہ نگار نے یہاں تک کہ ایک ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں کھانا سنہری رنگ کی پلیٹوں کے سیٹ پر پیش کیا گیا تھا جو ایئر فورس ون سے چوری کر کے مراحل میں جمع کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن نے گزشتہ ماہ اپنے اراکین کو ایک سخت انتباہ کے ساتھ ایک ای میل بھیجا جس میں کہا کہ صحافیوں نے پریس روم سے گمشدہ اشیاء کو یادگار کے طور پر رکھا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 13 صحافی عموماً امریکی صدر کے دوروں میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں اور وہ صدارتی بوئنگ طیارے کے عقب میں ایک کیبن میں بیٹھتے ہیں۔

میڈیا ان کے سفری اخراجات کو پورا کرتا ہے۔ جس میں جہاز پر انہیں پیش کیے جانے والے کھانے اور مشروبات بھی شامل ہیں۔