عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کتنی چھٹیاں؟ وزارت داخلہ کا بیان

عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، کتنی چھٹیاں؟ وزارت داخلہ کا بیان
کیپشن: eid's holydays
سورس: web desk

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے کو ہے، اعتکاف کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ بچے ، بڑے اور خواتین عید کی شابنگ کرتے بھی نظر آرہے ہیں جبکہ سب کو عید پر لمبی چھٹیوں کی توقع ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کا اہم بیان آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بار عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی اس حوالے سے گذشتہ دنوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پرایک نوٹی فکیشن گردش کررہا ہے جو 29 مارچ 2024 کو جاری کیا گیا جس کے مطابق 9 اپریل 2024 سے 12 اپریل 2024 تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی(یعنی منگل سے جمعہ تک)۔ اس پر وزارت داخلہ کا موقف سامنےآیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر9سے12اپریل عید الفطر چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جعلی ہے، وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کی بابت تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

حکومت چھٹیوں بابت جو بھی فیصلہ کرے گی اس بابت باقاعدہ آگاہ اور نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔تاہم وفاقی کابینہ کی مشاورت کے بعد وزیراعظم اس کی منظوری دیں گے۔

اگر یہ نوٹی فکیشن حقیقی ہوتا تو عوام کے مزے آجانے تھے، کیونکہ اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہونا تھیں۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جاتی۔