کراچی: بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(پبلک نیوز) ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی پولیس کے ہمراہ نیو کراچی میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھتہ خوری میں ملوث ملزم زبیر احمد عرف تاج محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے مقامی تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، نہ دینے پر جان سے مارنے اور بیٹے کے اغوا کی دھمکی دی تھی۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔