این سی او سی نے ٹیچرز کی ویکسینیشن کے فیصلے کی منظوری دیدی

این سی او سی نے ٹیچرز کی ویکسینیشن کے فیصلے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کیلئے بڑے فیصلے، این سی او سی نے ٹیچرز کی ویکسینیشن بارے فیصلے کی منظوری دیدی۔

زرائع کے مطابق ٹیچرز اور ایجوکیشن سٹاف کیلئے الگ ویکسینیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیچرز اور ایجوکیشن سٹاف کیلئے ویکسینیشن سنٹر ہر تحصیل میں قائم ہو گا۔ تحصیل ویکسینیشن سنٹر ٹیچرز اور ایجوکیشن سٹاف کیلئے مخصوص ہوگا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل سطح کا سنٹر اساتذہ کی ویکسینیشن کی تکمیل تک کام کرے گا۔ ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹرز میں اساتذہ کیلئے کائونٹر مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الگ کاونٹر کا مقصد ٹیچرز اور ایجوکیشن سٹاف کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ الگ کائونٹر سے کم وقت میں زیادہ ٹیچرز کی ویکسینیشن یقینی بنانا ہے۔ تحصیل سنٹر اور کائونٹر سے ٹیچرز کی ویکسینیشن میں نمایاں تیزی آئے گی۔

زرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر ٹیچرز اور ایجوکیشن سٹاف کو واک ان سہولت دی گئی ہے۔ ٹیچرز کو واک ان کی سہولت ملنے پر ویکسینیشن سنٹرز پر رش بڑھ گیا ہے۔ ٹیچرز اور ایجوکیشن سٹاف کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت 29 مئی سے ملی ہے۔ این سی او سی نے 5 جون تک ٹیچرز کی ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔