بیرونی سازش کامقابلہ نہ کیاتوآنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی

بیرونی سازش کامقابلہ نہ کیاتوآنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی
پشاور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کےپی کےوکلاسےآج بات کرنےکاموقع ملاہے، میراملک فیصلہ کن وقت پرکھڑاہے، وکلااورعدلیہ کااس وقت ملک بچانےکیلئےبہت اہم کردارہے، آپ نےملک بچانےکوجہادسمجھناہےتویہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، بیرونی سازش کامقابلہ نہ کیاتوآنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی، جس کوجوبھی اللہ دیتاہےاس کی بنیادپراس کاامتحان ہوتاہے. سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جتناپیسےوالاآدمی ہوتاہےاس کااللہ زیادہ امتحان لیتاہے، 18سال کی عمرمیں انگلینڈگیاکرکٹ کھیلی پڑھائی کی، پروفیشنل کرکٹ کھیلی،انگلینڈکاسسٹم قریب سےدیکھا، انگریزوں کاجوجمہوری سسٹم ہےاسےجوڈیشل سسٹم سپورٹ کرتاہے، انگریزوں کےسسٹم کی بنیادایک ہےاوروہ اخلاقیات ہے، انہوں نےجمہوری سسٹم میں اخلاقیات کی بنیادرکھی، پاکستان میں ساری حکومتیں کرپشن کی وجہ سےگئی ہیں، پہلی بارپاکستان کی جمہوری حکومت کوکرپشن پرنہیں ہٹایاگیا، پاکستان تاریخ میں پہلی بارمعاشی طورپرمستحکم ہوا، ملک میں ٹیکس کی زیادہ کلیکشن ہوئی،کسانوں کوریکارڈپیسہ ملا. ان کا کہنا تھا کہ ہمارےدورمیں ملکی تاریخ سےزیادہ ترسیلات زرآئیں، اوورسیزنےریکارڈپیسہ بھیجا،مشکل وقت ہم نےبرداشت کرلیا، ہمارےواشنگٹن کےسفیرنےمراسلہ بھیجاکہ ڈونلڈلونےدھمکی دی، ڈونلڈلودھمکی دیتاہےعمران خان کونہ ہٹایاتوپاکستان کومشکلات کاسامناہوگا، ڈونلڈلوکہتاہےتحریک عدم اعتمادسےہٹادیاتوپاکستان کومعاف کردینگے، جن کھلاڑیوں نےسازش کرکےحکومت گرائی ان کاخیال تھامٹھائی بٹےگی،سازش سےحکومت گرائی گئی،پہلےکبھی عوام ایسےباہرنہیں نکلے، افغانستان میں امریکاکوشکست ہوئی اس نےوہ بھی پاکستان پرڈال دی، ہماری پالیسی ہےکہ پاکستان کسی کی غلامی نہیں کرےگا. عمران خان کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کوپتہ چلناچاہیےکہ غلامی کی کتنی بڑی قیمت اٹھانی پڑی، متحدہ بانی لندن میں بیٹھاہے،اس نےہزاروں لوگوں کومروایا، امریکاڈرون حملےکرتاہمارےحکمران ایک لفظ نہیں کہتےتھے، کیاہمیں متحدہ بانی پرڈرون حملےکی اجازت دیں گے؟ کون سا قانون اجازت دیتاہےآپ فیصلہ کریں یہ دہشتگردہیں اسےماردو.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔