پی سی بی کا اسامہ میر کو ٹی 20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار

پی سی بی کا اسامہ میر کو ٹی 20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار
کیپشن: PCB's refusal to issue NOC to Osama Mir for T20 Blast

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کو دو لیگز کی حد کی وجہ سے مزید این او سی نہیں دیا گیا، اسامہ میر یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 کے سائیکل میں دو لیگز کھیل چکے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اسامہ نے گزشتہ سال دی ہنڈریڈ اور بگ بیش لیگ میں شرکت کی تھی، پی سی بی کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو پی ایس ایل کے علاوہ دو لیگز کی اجازت دیتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اسامہ میر کو ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنا تھی، این او سی نہ ملنے کے بعد ٹیم نے اسامہ میر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی فرنچائز ووسٹرشائر نے اسامہ میر کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈن واش کو منتخب کرلیا۔

Watch Live Public News