کراچی : لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مزید مہنگے ہو گئے ہیں ۔ دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3ہزار 7 روپے مقرر کی گئی ہے۔ماہ نومبر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2962روپے 17پیسے تھی۔