انڈر19 ایشیاء کپ: پاکستان نے بھارت کو 44 رنز سے شکست دیدی

انڈر19 ایشیاء کپ: پاکستان نے بھارت کو 44 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: انڈر19 ایشیاء کپ: 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے انڈر19 ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھارت کو 44 رنز سے شکست دیدی۔پاکستا ن کے 281 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 237 رنز بناسکی۔

تفصیلات کے مطابق اوپنر شاہ زیب خان نے147 گیندوں پر 159 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہ زیب خان کی اننگز میں 10 چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ عثمان خان نے 60 رنز بنائے جبکہ سمرتھ ناگ راج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم سے اوپنر کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

اس ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم بھارت آٹھ مرتبہ چیمپئن رہ چکی ہے، 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایک بار پھر ٹرافی جیتنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان جو دو مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا فاتح رہ چکا ہے، اپنے روایتی حریف کو شکست دے کر ایک مضبوط آغاز کرنے کی امید رکھتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میں خاص طور پر نوجوانوں کے مقابلوں میں ہمیشہ جوش و خروش عروج پر رہتا ہے اور یہ میچ بھی کچھ کم نہیں۔ دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں، جہاں ان کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور جاپان بھی موجود ہیں۔ آج کی جیت سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کپتان محمد امان کی قیادت میں کئی ہونہار کھلاڑی شامل ہیں، جن میں 13 سالہ ویبھو سوریہ ونشی نمایاں ہیں۔ یہ نوجوان بلے باز جو آسٹریلیا انڈر 19 کے خلاف سنچری بنا کر مشہور ہوا، آئی پی ایل کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ بھارتی اسکواڈ میں آیوش مہاترے اور آندرے سدھارتھ بھی شامل ہیں، جنہیں حال ہی میں چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل نیلامی میں منتخب کیا ہے۔

پاکستان کی قیادت سعد بیگ کر رہے ہیں، جو خود ایک باصلاحیت وکٹ کیپر بلے باز ہیں جبکہ علی رضا جیسے نوجوان تیز گیند باز بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، جو اپنی شاندار کارکردگی سے پہلے ہی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

پاکستان جو آخری بار 2012 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا، بھارت کی بالادستی ختم کرنے کی امید کر رہا ہے۔دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرنے کی خواہشمند ہیں۔

Watch Live Public News