عمر شریف کی طبیعت ناساز، امریکہ جانا ملتوی

عمر شریف کی طبیعت ناساز، امریکہ جانا ملتوی
نیورمبرگ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈ فنکار عمر شریف کو جرمنی کے ہسپتال میں نمونیہ ہونے کا خدشہ، امریکہ روانگی مزید موخر ہو گئی، ابھی کم از کم دو روز تک وہ جرمنی میں ہی زیر علاج رہیں گے، جرمن ہسپتال کے طبی ماہرین نے فی الحال سفر کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطا بق پاکستان سے ایئر ایمبولینس میں امریکہ روانہ ہونے والےعمر شریف سوا سات گھنٹے کے سفر کے بعد تھکاوٹ کا شکار ہوئے اور انہیں ہلا بخار بھی ہو گیا اس وجہ سے جرمنی میں ان کے سٹاپ اوور کو تھوڑا سے طویل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں نیورمبرگ کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ اب اطلاع ملی ہے کہ عمر شریف کی نیورمبرگ کے ہسپتال میں طبیعت ناساز ہے اور انہیں وہاں کے طبی ماہرین نے فی الحال سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، عمر شریف کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور انہیں نمونیہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد وہ ابھی کم از کم دو روز تک جرمنی کے ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

Watch Live Public News