عائشہ عمر کو کیسے شوہر کی تلاش؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

عائشہ عمر کو کیسے شوہر کی تلاش؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا
کیپشن: Ayesha Omar
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کو اپنی شادی کے حوالے بتا دیا اور ان کا ہونے والا شوہر کیسا ہو اس کی خوبیاں بھی بیان کردیں۔

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمرسرجری سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے اپنا انٹرویو ریکارڈ کروایا تھا، جو حال ہی میں نشر کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثہ کی تفصیل بھی بتائی اور طویل عرصے کے بعد سرجری کروانے کی اصل وجہ بھی بیان کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل بلبلے کی شوٹنگ چل رہی تھی ایک دن کی شوٹ کے لیے کراچی سے حیدرآباد جانا تھا اور ڈرائیو چھٹی پر تھا تو اداکاراداکار اظفر رحمٰن کے ساتھ جارہی تھی ان کا ڈرائیور تیز گاڑی چلا رہا تھا۔ میں پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اور یہ میری غلطی تھی کہ میں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی ہوئی تھی اس وقت اچانک ہائی وے کے بیچ میں ٹوٹی ہوئی سڑک آگئی۔

ہماری گاڑی کے ساتھ ہی ایک ٹریک تھا، وہ اس گڑھے سے بچنے کے لیے بغیر انڈیگیٹر (سگنل) دیئے ہماری صف میں آگیا جس سے ہماری گاڑی ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجے میں میری کالر بون ٹوٹ گئی، مجھے 5 فریکچر آئے تھے۔

عائشہ عمر نے مزید بتایا کہ اس وقت مجھے 2 ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا جبکہ ایک ڈاکٹر نے تسلی دی کہ یہ جڑ جائے گی لیکن یہ نہیں جڑی.

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711723166-4982.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711723166-4982.mp4

اداکارہ کا کہناتھا کہ اب شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اس لیے سرجری کروا رہی ہوں تاکہ شادی کے بعد اپنے بچوں کو گود میں اُٹھا سکوں،ابھی میں بامشکل ڈیڑھ سے 2 کلو وزن ہی اُٹھا سکتی ہوں لیکن امید ہے کہ کل ہونے والی سرجری کے بعد میں مکمل صحت یاب ہوجاؤں گی۔

عائشہ عمر نے اپنے ہونے والے شوہر کی خوبیاں بھی بتائیں اور کہا کہ میرا ہونے والا شوہر اچھا انسان ہو اور سنگل ہو کیونکہ میں کسی کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711723728-7410.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711723728-7410.mp4