(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیرافضل مروت کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں وہ عوام سے مخاطب ہو کر اُن کو حق خود ارادیت حاصل کرنے اور عمران خان کو سپورٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ پنجاب کے لوگ میرے ساتھ اس طرح کمر کس کر عمران خان کی رہائی اور مینڈیٹ کی چوری کے لیے نکلیں جس طرح کشمیری نکلے، مصر کے لوگ نکلے ابھی بھی پنجاب میں لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔
شیر افضل خان مروت کہہ رہے ہیں کہ ’ پاکستانیوں یہ ہمارا ملک ہے اپنے ملک میں ڈر کے جینے سے بہتر ہے جینا ہی نہ ہو۔ ہم اپنے ملک میں اس وجہ سے ڈر رہے ہیں، کہ جن لوگوں کو ہمارا سیاسی نظریہ پسند نہیں ہے وہ ہمارے ساتھ ظلم اور جبر کریں گے۔
آپ کے سامنے کشمیریوں کی مثال ہے جب عوام کی طاقت نکلی تو انہوں نے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا حکومت کا حشر نشر کر دیا۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) May 18, 2024