بالی ووڈ کی معروف ہدایت کارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

بالی ووڈ کی معروف ہدایت کارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

(ویب ڈیسک )  بالی وڈ  کی معروف ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ   فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق  وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔

فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی وڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دو ہفتے قبل ہی میناکا ایرانی نے اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی۔ فرح خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر  کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ  میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی وڈ  فلم بچپن میں بطور اداکارکام بھی کیا تھا۔ 

Watch Live Public News