سی اے اے کا ڈومیسٹک پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ

سی اے اے کا ڈومیسٹک پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ
کراچی ( پبلک نیوز) اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر۔ سی اے اے کا ڈومیسٹک پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات کی اجازت دے دی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سی اے اے نے تمام ایرلاینز کو مراسلہ جاری کردیا. اندرون ملک پروازوں پر دوران سفر ماسک کا استعمال قرار دیدی۔ ایس او پی پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ فیصلہ کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے اندرون ملک پروازوں پر کھانے اور مشروبات پر پابندی لگائی گئی تھی۔ صورتحال بہتر ہونے پر پابندی اٹھائی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔