لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سیڑھیوں پر گر گئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی ترجمان کی جانب سے شہباز شریف کے سیڑھیوں پر گرنے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شہباز شریف کا پاؤں پھسل گیا تھا جس کی وجہ سے وہ سیڑھیوں پر گر گئے۔ مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پارٹی صدر گرنے کے باوجود کسی بھی بڑی چوٹ سے محفوظ رہے۔ طبی معالج کی طرف سے شہبازشریف کو معائنہ کرنے کے بعد فزیو تھراپی کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ مکمل طور پر آرام کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ سیڑھیوں پر گرنے کے واقعہ کے بعد پارٹی صدر نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔