ابرار الحق کی پی ٹی آئی میں واپسی؟گلوکار کے بیان نے ہلچل مچادی

ابرار الحق کی پی ٹی آئی میں واپسی؟گلوکار کے بیان نے ہلچل مچادی

ویب ڈیسک:گلوکار و سماجی رہنما ابرار الحق اگر بانی پی ٹی آئی عمران نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں  گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ’  پاکستان کے کالم نگار حسن نثار کا کہنا ہے کہ میرا بس چلے تو جولائی میں بچوں کی پیدائش پر پابندی لگادوں‘۔ 

ابرار الحق نے حسن نثار کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ  کیوں کہ جولائی میں برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ پیدا ہوتےہیں اور اس برج سے تعلق رکھنے والے اس حد تک حساس ہوتے ہیں کہ ایسے لوگ  دوسروں کیلئے اپنی  زندگی کو مشکل بنا لیتے ہیں کیوں کہ ان لوگوں میں دوسروں کا احساس بہت پایا جا تا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اور میں حسن نثار کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں،دوسری جانب سیاست میں دوبارہ آنے سے متعلق ابرار الحق نے کہا کہ میں اس وقت سیاست سے تائب ہوں کیوں کہ ابھی سیاست نہیں ہورہی اگر سیاست ہوگی تو دیکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

 
 

Watch Live Public News