ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب کے طلباء و طالبات کے لیے بڑا ریلیف، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نےسیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید سے ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں دونوں افسران کی جانب سے سٹوڈنٹ کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے سٹوڈنٹس کو لائسنس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں افسران کی جانب سے اپنے اپنے اداروں کو مراسلات جاری کیے جائیں گے،مراسلہ میں طلبہ و طالبات سمیت جامعات انتظامیہ کو لائسنس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
سٹوڈنٹس کو شٹل سروس کے ذریعے لائسنسنگ سینٹر لایا جائے گا،سپیشل کاؤنٹرز کے ذریعے سٹوڈنٹ کو بنیادی ٹیسٹ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا۔