بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کر دیا
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو پورے میڈیا کا مالک و مختار بنادینا کسی صورت منظور نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے قیام کی ہر صورت میں اور ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل کے قیام سے خود پر تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل ملک میں آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کی منظوری کے خلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے کالے قانون کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی، حکومت اپنی ناہلی اور کرپشن کے بے نقاب ہونے کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔

Watch Live Public News