بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر پاکستان کا مطالبہ

بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر پاکستان کا مطالبہ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے مسلسل واقعات پر پاکستان کا شدید اظہار عدم اطمینان ، بھارت میں مزید 2 لوگوں کو جوہری مواد کیلیفورنیم رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے، جو سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا گزشتہ چار ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمسائیہ ملک میں جوہری مواد کتنا غیر محفوظ ہے کہ وہ عام عوام اور چوروں کے ہاتھ میں بھی آ سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مئی اور جون میں بھی بھارت میں چوروں سے سات اور چھ کلو یورینیم برآمد ہوا تھا ، جوہری مواد کی چوری اور اس طرح پکڑے جانے کے واقعات پر بھارت میں فوری طور پر تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے کہ آخر یہ مواد کیسے غیر محفوظ ہاتھوں میں پہنچتا ہے۔

Watch Live Public News