امریکا میں پاکستانی طالبہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی،ملزم فرار

امریکا میں پاکستانی طالبہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی،ملزم فرار
کیپشن: امریکا میں پاکستانی طالبہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی,ملزم فرار

ویب ڈیسک: پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی تاہم ڈرائیور فرار،حادثے میں طالبہ کی نصف درجن ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی ٹکر مارنے کے بعد بھی نہ رُکی تاہم تلاش جاری ہے۔

میموریل ہرمن اسپتال نے بتایا کہ زخمی طالبہ کی نصف درجن ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور میموریل ہرمن اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پاکستانی طالبہ دانیا  نے بتایا کراچی سے ایم بی اے کرنے کیلئے اور گھر والوں کی زندگی بہتر بنانے امریکا آئی تھی لیکن حادثے نے خواب چکنا چور کردیے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ دانیا ایم بی اے کی طالبہ ہیں اور یونیورسٹی کی انتہائی ہونہار طالبات میں سے ایک ہیں۔

معروف پاکستانی نژاد امریکن تاجرسیدجاویدانور نےعلاج کی مکمل ذمہ داری اٹھالی جبکہ اسپتال، قونصل خانے اور طالبہ کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا۔

پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری نےکہا انہوں نے پاکستانی طالبہ کی اسپتال جاکرعیادت کی اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Watch Live Public News