ہندوتوا کیخلاف کانفرنس پر بھارتی انتہا پسند آپے سے باہر

ہندوتوا کیخلاف کانفرنس پر بھارتی انتہا پسند آپے سے باہر
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اب کوئی علمی کانفرنس بھی ممکن نہیں، انسداد ہندوتوا کے عنوان پر عالمی آن لائن انٹرنیشنل کانفرنس کو روکنے کیلئے بھارتی انتہا پسند پھٹ پڑے، کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو موت اور زیادتی کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی چالیس بڑی یونیورسٹیوں جن میں ہاورڈ، پرنسٹن، سٹین فورڈبھی شامل ہیں کی طرف سے بھارت میں انسداد ہندوتوا کے موضوع پر آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امریکہ ، بھارت اور دنیا بھر کے ستر دا نشور شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں بھارتی صحافی، سماجی کارکن، دانشوراور اساتذہ بھی حصہ لیں گے۔ بھارت کی انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے کھلے عام یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی بھارتی اس آن لائن کانفرنس میں شرکت کرے گا اسے جان سے مار دیا جائے گا یا پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جائے گا، جس پر بھارت سے تعلق ر کھنے والے منتظمین اور شرکا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں گمنام طریقے سے اور چہرہ چھپا کر شرکت کریں گے۔

Watch Live Public News