اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبعیت ناسازہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کو 28اگست کو ملٹری ہسپتال کی کورونا وائرس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے قومی ایٹمی سائنسدان ہیں۔ ان کی شبانہ روز محنت سے پاکستان پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنا۔ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کیے۔ پاکستان میں ہر سال 28 مئی کو یوم تکبیر کے طور پہ منایا جاتا ہے۔